Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی سارہ کے مداح پوچھ رہے ہیں یہ ”پاکستانی سارہ“ کون ہے

سارا کا سارا ہندوستان پاکستانی سارہ کا دیوانہ ہوگیا۔
شائع 09 مارچ 2023 05:57pm

بھارت میں ہر کوئی یہ پوچھ رہا ہے کہ کون ہے یہ سارہ خان جس نے بالی ووڈ والی سارہ خان کو بھی خوبصورتی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

سارہ خان، جنہیں سارہ فلک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پاکستان کی ایک مشہور ٹی وی اداکارہ ہیں۔

انہوں نے 2012 میں ہم ٹی وی کے سیریل ”بڑی آپا“ میں معاون کردار کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے کئی شوز میں نظر آئیں۔

 تصویر: انسٹاگرام/سارہ خان
تصویر: انسٹاگرام/سارہ خان

سارہ ہم ٹی وی کے ڈرامے ”ثبات“ میں میرال کے مضبوط کردار کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستانی سارہ خان بھی بھارتی اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی طرح انتہائی خوبصورت ہیں۔

سارہ پاکستانی ٹی وی کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اور بہت کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری سے ایک زبردست شناخت بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

سارہ کو سال 2015 میں آنے والے ٹی وی شو ”الوداع“ کا سارہ کو صحیح پہچان دلانے میں بہت بڑا کردار ہے۔

 تصویر: انسٹاگرام/سارہ خان
تصویر: انسٹاگرام/سارہ خان

اس شو میں فاریسا کے کردار نے ان کے کیریئر کو ایک نئی بلندی پر لے جانے میں مدد کی۔

اس کے بعد وہ ”محبت آگ سی“ میں صبا کے طور پر نظر آئیں۔ اس شو نے انہیں بہترین معاون اداکارہ کا ہم ایوارڈ دلایا تھا۔

بعد میں انہوں نے رومانوی ڈرامے ”تمہارے ہیں“، ”کالا جادو“، ”بیلا پور کی ڈائن“ میں مرکزی کردار ادا کیا، جس نے انہیں پاکستان میں بہت شہرت بخشی۔

مسٹری ڈرامہ بینڈ خرکیان (2018)، رقص بسمل (2020) اور لاپتہ (2021) میں ان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں مزید پذیرائی ہوئی۔

 تصویر: انسٹاگرام/سارہ خان
تصویر: انسٹاگرام/سارہ خان

تیس سالہ سارہ کی پیدائش 14 فروری 1992 کو مدینہ منورہ میں ہوئی، ان کی ماں کا تعلق سعودی عرب میں ایک لبنانی خاندان سے ہے اور والد پاکستانی ہیں۔

ان کی دو بہنیں نور ظفر خان اور عائشہ خان ہیں، جن میں نور بھی اداکارہ ہیں۔

Bollywood actress

Pakistani Actress

Sara Ali Khan

Sara Khan