Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں سماعت مقرر ہوتے ہی ارشد شریف ازخود نوٹس کیس ڈی لسٹ

جےآئی ٹی ممبران اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2023 10:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد قتل کیس سماعت کے لئے مقرر ہوتے ہی ڈیہ لسٹ کردیا گیا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کردیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کو کل ساڑھے گیارہ بجے صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنی تھی۔

اس ضمن میں سپریم کورٹ رجسڑار افس کی جانب سے اسپیشل جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیشرفت رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں تاہم کئی ملکی و غیرملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیئے جارہے ہیں، جلد جے آئی ٹی دوبادہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ہر 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

13 فروری کو ہونے والی سماعت پر جے آئی ٹی نے عدالت کو ارشد شریف قتل کیس میں تاحال کوئی مواد نہ ملنے کا بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کینیائی حکام تفتیش کے لئے مکمل تعاون نہیں کر رہے جب کہ جائے حادثے تک بھی تاحال رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

arshad sharif