Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 09 مارچ 2023 05:28pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دتہ خیل میں آپریشن کیا، اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور جب فورسز آپریشن کلین اپ میں مصورف تھے تو دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ شروع کردی، اور جوابی فائرنگ میں 3 مزید دہشت گرد مارے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔

ISPR

security forces