Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل میں تمام طالبعلموں کی الاٹمنٹ منسوخ

طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد انتظامیہ نے ریوائز پالیسی نافذ کر دی
شائع 09 مارچ 2023 05:18pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

** اسلام اۤباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد انتظامیہ نے طلبہ کے لئے نئی ہاسٹل پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔**

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ہوسٹلز کو خالی کروا کر بند کردیا گیا تھا تاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کیلئے نئی ہاسٹل پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

نئی ہاسٹل پالیسی کے مطابق تمام لڑکوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرکے ریوائز پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہاسٹل کے حصول کے لیے پرانا طریقہ کار ختم کر دیا گیا ہے۔ نئی الاٹمنٹ حاصل کرنے والے طلبہ کی پرانی فیس ایڈجسٹ کر دی جائے گی جبکہ اسپرنگ سیشن کی پہلے سے ڈپازٹ کو واپس کر دیا جائے گا۔ آخری سیشن میں نئی پالیسی خواتین طلبہ پر نافذ العمل ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد جامعہ کوتاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نےجھگڑے میں ملوث 79 طلباء کو یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

islamabad police

Quaid e azam university student Clash