رمضان سے قبل گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی
حکومت نے گھی کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رمضان سے قبل گھی کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی مہنگی کردی گئی ہے، اور فی کلو چینی میں 2 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھا کر91 روپے فی کلو کردی گئی ہے، اور چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
گھی کی فی کلو قیمت میں 115 روپے کا اضافہ
ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کیلئے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، اور ان کے لئے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو برقرار رہے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی پر جی ایس ٹی کی وجہ سے 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105روپے کلو ہے۔
Comments are closed on this story.