Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف کامیڈین کاشف خان کی گاڑی سے چور قیمتی سامان لے اڑے

ملزمان نے واردات صرف 20 سیکنڈ میں مکمل کرلی
شائع 09 مارچ 2023 02:54pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نارتھ کراچی میں گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ نے معروف کامیڈین کاشف خان کے گھر کے باہرکار سے قیمتی سامان چوری کرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ملزمان نے صرف 20 سیکنڈ میں کار سے قیمتی ساؤنڈ سسٹم نکال کرفرار ہوگئے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار2 ملزمان کو واردات کررہے ہیں، ایک ملزم موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا دوسرے نے باآسانی کارکاتالا توڑا رہا ہے۔

Crime

Karachi Street Crimes