نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا اقدام چیلنج
لاہور ہاٸیکورٹ میں درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دائر کی
نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
لاہور ہاٸیکورٹ میں درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گٸی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے مطابق کابینہ بننے کے 3 دن میں اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہے، ایک ماہ گزر گیا پنجاب کی نگراں کابینہ نے اثاثے ظاہر نہیں کیے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ نگراں کابینہ سے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو فوری اثاثے ظاہر کرنے اور الیکشن کمیشن کو نگراں حکومت کے اثاثے ویب ساٸٹ پر شاٸع کرنے کا حکم دے، آٸینی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا جاٸے۔
Lahore High Court
Care Taker CM Punjab
punjab care taker cabinet
mohsin naqvi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.