Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آپ نے سرکار کے سیکرٹری سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے، چیف جسٹس کا نعیم بخاری سے مکالمہ

عدالت کا ممبر سلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب نعیم بخاری سے ناراضگی کا اظہار
شائع 09 مارچ 2023 12:59pm
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ نے اسلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب کیس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کو کلب سے متعلق قانون سازی کے اقدامات اٹھانے اور کلب کے آڈٹ کے لئے آڈٹ فرم کا نام دینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ممبر کلب نعیم بخاری سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سرکار کے سیکرٹری سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے ہیں، آپ سے ایسے الفاظ کی توقع نہیں، کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایت کی کہ متفرق درخواست میں ایسے الفاظ کو حذف کیا جائے۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں نے مینجمنٹ کمیٹی سے کئی بار استعفی دیا، کلب کے آڈٹ کے لئے نجی کمپنی 65 لاکھ روپے مانگ رہی ہے جبکہ سی ڈی اے پراپرٹی ٹیکس کے 4 کروڑ مانگ رہا ہے، سی ڈی اے کو رقم دینے کو تیار ہیں لیکن کلب اراضی کی لیز منظور کی جائے، کلب سے متعلق قانون سازی کا بل منظور نہیں کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کلب نے 40 سے 50 کروڑ اکٹھے کر رکھے ہیں، کلب کی زمین سی ڈی اے کی ملکیت ہے، سی ڈی اے کو کچھ تو ادائیگی کریں پھر لیز منظوری کی بات کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کلب سے متعلق قانون سازی کا عمل چل رہا ہے۔

بعدازاں عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

CJP

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Supreme Court of Pakistan

islamabad gun and country club

naeem bukhari