Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کاروبارشروع ہوتے ڈالر کی قیمت اضافہ ہوگیا

انٹربینک میں روپے کی قدر کم ہونے لگی
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2023 03:47pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 3 روپے 17 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کا لین دین 282 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ عمران خان نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا تھا جبکہ ہمارے دور میں فی کس آمدنی 379 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئےاقدامات کریں گے

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے16ارب ڈالر درکار ہیں اور کابینہ اراکین نے بڑی جیپ کا استعمال ختم کردیا اور وفاقی حکومت اپنے اخراجات میں 15فیصد کمی کرے گی۔

اس کے علاوہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط پوری : لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرانکس، جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، امپورٹڈ فینسی لائٹس، شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

Ishaq Dar

ڈالر

US Dollars