Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ حکومت نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، وزیرخزانہ

نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں، اسحاق ڈار
شائع 09 مارچ 2023 11:21am

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اور اسے دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی مشکلات سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی بحران ہمیں وراثت میں ملا، معیشت کے حوالےمس مینجمنٹ کا سامنا ہے، گزشتہ حکومت کیمعاشی پالیسیوں نے اچھی معیشت کو خراب کیا، پاکستان 2018میں دنیاکی ابھرتی معیشتوں میں شامل تھا، لیکن پھر 2018 میں ہی معاشی صورتحال میں مشکلات آنا شروع ہوئی تھیں، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی ایک چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئےاقدامات کریں گے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے، پاکستان کی ترقی میں عالمی بینک کی جانب سے تعاون قابل تعریف ہے، اور آئندہ دنوں میں آئی ایم ایف سےمعاہدے کی امید ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجٹ خسارے کا سامنا ہوا، عمران خان نے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ کیا، اور آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، اور ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، ہم نے آکر سابقہ حکومت کی طے کردہ شرائط پرعمل درآمد کیا، امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ 2 روز میں طے پا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ نے گزشتہ دور میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ہمارے دور میں فی کس آمدنی 379 ڈالر اضافہ ہوا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16ارب ڈالر درکار ہیں، معاشی مشکلات کوختم کرنےکیلئےسب کواپناحصہ ڈالناہوگا، کابینہ اراکین نے بڑی جیپ کا استعمال ختم کردیا، وفاقی حکومت اپنے اخراجات میں 15فیصد کمی کرے گی۔

Ishaq Dar