نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کیلئے ’سیفٹی ایپ‘ فنکشنل کرنے کا حکم
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا، ایپ صوبے بھر میں خواتین کی مدد کیلئے استعمال ہوگی۔
محسن نقوی نے آئی جی کمپلینٹ 1787 ہیلپ لائن کو بھی خواتین کے تحفظ کیلئے مزید فعال بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کے بعد ہراسانی کا شکارخواتین“میری آواز“ ایپ کا بٹن دبا کر فوری مدد حاصل کرسکیں گی، جبکہ ایپ پنجاب بھر میں خواتین کی مدد کیلئے استعمال ہوگی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کہا کہ ایپ ”میری آواز“ استعمال میں آسان ترین ہوگی جس کا مقصد کم وقت میں پولیس کا تیز ترین رسپانس ہے۔
ایپ کوفعال کرنے کیلئے ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ضروری اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ہیلپ لائن پر ہراسانی، تشدد اور دیگر ایمرجنسی میں پولیس فوری رسپانس کرے گی۔
Comments are closed on this story.