Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبوترکی مالک کیساتھ محبت نے لوگوں کو حیران کردیا

کبوترکہیں بھی ہو ایک آواز پر مالک کے پاس پہنچ جاتا ہے
شائع 09 مارچ 2023 09:49am

کتے اور انسان کی دوستی کے قصے تو آپ نے خوب سنے ہونگے لیکن کبوتر کی مالک کے ساتھ محبت نے مثال قائم کردی ہے۔

پشاورکے نسیم عالم اور ان کے کبوتر کی وفاداری ایسی ہے کہ مالک جب سیٹی مارے، تو کبوتر کہیں بھی ہو ان کے پاس پہنچ جاتا ہے۔

نسیم عالم کے ہمراہ ان کا کبوتر روزانہ شہر بھر کا چکر بھی لگاتا ہے، نسیم کا موٹرسائیکل 50 کی اسپیڈ سے جارہا ہو، یا 60 کبوتر ان کے ساتھ ساتھ ہی اُڑتا اور مستی کرتا ہے۔

نسیم کا کہنا ہے کہ وہ کبوتر کی خوراک کا خاص خیال رکھتے ہیں، باجرے اور گندم کے ساتھ ساتھ کبوتر کے پرمضبوط کرنے کے لیے اس کو بادام بھی کھلاتے ہیں۔

نسیم کے کبوتر کو دیکھ کر لوگ نا صرف اس کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں بلکہ اُس کے ساتھ خوب مستیاں بھی کرتے ہیں۔

peshawar

pigeon

Friendship