Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے مختلف ممالک میں انسٹاگرام سروس متاثر، صارفین نے ٹوئٹرکا رخ کرلیا

صارفین نے ٹوئٹرسمیت دیگرپلیٹ فارمز پر اس بندش کی اطلاع دی
شائع 09 مارچ 2023 10:01am
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

سوشل میڈیا ایپس نے صارفین کو اپنا اتنا زیادہ عادی بنالیا ہے کہ کوئی خلل آیا نہیں اور لگتا ہے کہ جیسے زندگی رُک گئی۔

انسٹاگرام صارفین کو 8 مارچ کی شب اور 9 مارچ کی صبح کچھ ایسی ہی صورتحال درپیش آئی جب سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی۔

یہ صورتحال دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھی گئی۔

سوشل میڈیا سروس کی بندش سے متعلق اطلاع دینے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹرمیں بتایا گیا کہ انسٹاگرام سروس متاثرہونے سے بھارت اور آسٹریلیا سے ایک ہزار سے زائد جبکہبرطانیہ سے 2 ہزارصارفین نے اس حوالے سے شکایت کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے روئٹرزکےمطابق انسٹاگرام کی بندش سے امریکا میں 46 ہزارسے زائد صارفین متاثرہوئے۔

انسٹا گرام بند تھا تو کیا ہوا، صارفین نے ٹوئٹرسمیت دیگرپلیٹ فارمز کااستعمال کرتے ہوئے اس بندش کی اطلاع دی۔ کئی نے دلچسپ میمز بھی شیئرکیں۔

روئٹرزکے مطابق انسٹاگرام کی ملکیتی کمپنی میٹا نے پوچھنے کے باوجود اس بندش کی وجوہات کے حوالے سے فوری طور پرکوئی ردعمل نہیں دیا۔

Instagram

Service down

Instagram service down