Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو آج طلب کر لیا

وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2023 08:41am

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو آج بریفنگ کے لئے طلب کر لیا، دونوں وزارتوں کے سیکریٹریز کل کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خزانہ سے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کو سیکیورٹی فراہمی سے متعلق کہا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے۔

ECP