Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم خواتین زندگی کے ہرشعبے میں اہم کردارادا کر رہی ہیں، بلاول

افغانستان کی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ خواتین کی تعلیم میں تمام رکاوٹیں ختم کریں، بلاول
شائع 08 مارچ 2023 07:34pm

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں ”ویمن اِن اسلام“ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین زندگی کے ہرشعبے میں اہم کردارادا کر رہی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بینظیر بھٹو نے مسلم ممالک کی خواتین پارلیمنٹیرینز کی پہلی کانفرنس کی سربراہی کی۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک اور خواتین پولیس اسٹیشن بینظیر کے دور میں قائم کیے گئے۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی فوج میں خواتین افسران بھی شامل ہیں، پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، پاکستان میں خواتین کے لیے کئی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں افغانستان کی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ خواتین کی تعلیم میں تمام رکاوٹیں ختم کریں۔

ویمن ان اسلام کانفرنس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی خطاب کیا۔

Bilawal Bhutto Zardari

Women In Islam