Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی کی وصولی 12 مارچ سے ہوگی، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2023 04:51pm

الیکشن کمیشن کی تجویز تاریخوں پرغور کے بعد صدر پاکستان عارف علوی نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔

صدر مملکت نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کیلئے ووٹنگ 30 اپریل کو کرائی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس 11 مارچ کو جاری کیا جائے گا، اور امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔

صدر کو پنجاب اور گورنر کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی، جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی۔ جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا، امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جب کہ ریٹرننگ آفیسر 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات کے معاملے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے، انتخابات دونوں صوبوں میں 90 روز میں ہونے ہیں۔ خیبر پختوانخوا میں الیکشن کروانے کی تاریخ مسترد کرتے ہیں، خیبرپختون میں انتخابات کی تاریخ گورنر جب کہ صدر مملکت الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

ECP