Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ ملا، آئی ایس پی آر
شائع 08 مارچ 2023 03:10pm

سیکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پرآپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دتہ خیل کے علاقے میں کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں اور خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

North Waziristan

security forces