ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
ملکی وغیر ملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، رپورٹ
صحافی ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
پاکستانی قاتل اسکواڈنے ارشد شریف کو گولی مروائی
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ سر بمہر لفافے میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ملکی وغیر ملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی جلد دوبارہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ہر 15 روز بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
Supreme Court of Pakistan
arshad sharif
مقبول ترین
Comments are closed on this story.