Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی خان نے کیفی خلیل کے’کہانی سُنو’ کو نیا انداز دے دیا

پاکستان سپرلیگ 8 کا ترانہ گانے کے بعد نئی طبع آزمائی
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2023 02:04pm

پاکستان سپرلیگ 8 کا ترانہ گاکرمزید شہرت سمیٹنے والے چاہت فتح خان نے اس بات کیفی خلیل کے انٹرنیشنل چارٹ ٹاپر گانے ’کہانی سُنو‘ پرطبع آزمائی کی ہے۔

کیفی خیل کا گانا ’کہانی سنو 2.0‘ مسلسل نئی بلندیوں پرپہنچ رہا ہے اور اسے دنیا بھر کے مختلف گلوکار اپنی آواز میں گا کر کیفی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان گزشتہ ایک سال سے گلوکاری کو بطور کیریئراپنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ، ”میں جانتا تھا کہ میں ایک بہترین اداکار، پرفارمر، ماڈل اور گلوکار ہوں لہذا میں نے اپنے ٹیلنٹ کو اسکرین پر لانے کا فیصلہ کیا“۔

گلوکار نے ٹوئٹرپریہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد اپنا کنسرٹ کرنے جارہے ہیں جس کا ٹکٹ 30 پاؤنڈز رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل کیفی کا یہ گانا ان کی اجازت سے گلوکارہ آئمہ بیگ بھی گاچکی ہیں، اس کے علاوہ کئی بھارتی شخصیات کےعلاوہ اس حال ہی میں ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرزنے اپنے انداز میں گایا۔

Chahat Fateh Ali Khan

PSL 8

Kaifi Khalil

PSL8

Kahani Suno 2.0