Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گجرات اور وزیر آباد سمیت نئے اضلاع کی بحالی کے حکم امتناع میں توسیع

الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی مہلت
شائع 08 مارچ 2023 10:46am

لاہور ہائیکورٹ نے گجرات ڈویژن اور وزیر آباد سمیت نئے اضلاع کی بحالی کے حکم امتناعی میں توسیع کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے گجرات ڈویژن اور وزیر آباد سمیت نئے اضلاع کی بحالی کے حکم امتناعی میں توسیع کردی ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی مہلت دے دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جواب جلد جمع کرائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ 30 اپریل مقرر کر رکھی ہے، تاخیر سے جواب آنے پر الیکشن کا ہرج ہوسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مؤقف پیش کیا کہ انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہی ہوں گے صرف نمبر بدلیں گے۔

عدالت نے نئے اضلاع کی معطلی کا نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی اور کیس کی مزید سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court