Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بذریعہ ویڈیولنک حاضری: عمران خان کی درخواست پردفتری اعتراض ختم

درخواست میں وفاق، صوباٸی حکومت،آئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد سمیت دیگرفریق
شائع 08 مارچ 2023 09:55am
تصویر: عامرضیاء/ٹوئٹر
تصویر: عامرضیاء/ٹوئٹر

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بذریعہ ویڈیولنک عدالتی کارروائی میں شامل ہونےکی درخواست کو سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور: عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست کی سماعت بطوراعتراض کیس کی گئی، جسٹس شاہدکریم نے دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست میں متعلقہ ذمہ داران کو فریق بنایا گیا نہ ہی متعلقہ دستاویزات لگائی گئیں۔

سلمان صفدر ایڈووکیٹ کے توسط سے داٸرکی جانے والی درخواست میں وفاق، صوباٸی حکومت،آئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے عمران خان کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ وہ ملک کے بڑے سیاسی لیڈر اور سابق وزیراعظم ہیں جن کی حکومت ایک سازش کے تحت گراٸی گٸی۔

درخواست کے متن کے مطابق موجودہ حکومت جب سے آٸی ہے انتقامی کاررواٸیوں میں مصروف ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد عمران خان کو عدالتوں میں گھسیٹنا ہے۔ عدالتوں میں پیشی کے دوران دوبارہ حملہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، اب بھی شدید خطرات ہیں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئےغیر قانونی مقدمات میں گرفتاری اور ہراساں کرنے سے روکے اور عمران خان کو ویڈیو لنک یا اسکاٸپ کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ عدالتوں میں پیشی پر مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے پرذمہ داروں کیخلاف کاررواٸی کا حکم دیا جاٸے۔

pti

imran khan

Lahore High Court