Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیراورفلسطین میں خواتین کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ کاسلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب
شائع 08 مارچ 2023 08:30am

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ افغانستان میں بچیوں کو تعلیم سے روکنا تشویشناک ہے۔

بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا جبکہ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے خواتین اور بچیاں بھی جنگوں سے براہ راست متاثر ہورہی ہیں ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے۔

مزید کہا کہ عالمی تنازعات،جنگوں میں سویلین افرادٹارگٹ بن رہے ہیں دنیا کو اس وقت دہشتگردی، جنگ،نفرت کاسامنا ہے جبکہ خواتین کوساتھ ملائے بغیرترقی ممکن نہیں ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari