Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی بچوں کو پولیو سے بچانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،بل گیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ
شائع 07 مارچ 2023 10:31pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان غذائی تحفظ، انسداد پولیو کی کاوشوں پرتبادلہ خیال گیا۔

وزیراعظم پاکستان نے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کرنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صحت

Bill Gates

polio campaign