Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان 10 سال بعد ایک ساتھ

ڈرامے پیارے افضل کی آن اسکرین جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ
شائع 07 مارچ 2023 10:28pm

نئے آنے والے پاکستانی ڈرامے جان جہاں کی مرکزی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا، ڈرامے میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے پیارے افضل کی آن اسکرین جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئی گی۔

ڈھائی سال قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ دنوں اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔

حمزہ علی عباسی کے الف ڈرامے کے طویل عرصے بعد وہ ایک نئے پاکستانی ڈرامے جان جہاں میں واپس آرہے ہیں۔

تاہم اب عائزہ خان نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جان جہاں میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

عائزہ نے لکھا کہ وہ اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ جان جہاں کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، انہوں نے ڈرامے کی پروڈیوسر ثنا اور ثمینہ کے لئے لکھا کہ ایسا دوبارہ کرنے اور ایک خوبصورت کہانی دینے کا شکریہ۔

جان جہاں ڈرامے کو ردا بلال نے تحریر کیا ہے جبکہ اس ڈرامے کی ہدایات قاسم علی مرید دے رہے ہیں جو میرے ہمسفر جیسے بلاک باسٹر ڈرامے کے ہدایات دے چکے ہیں ۔

دوسری جانب عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ رمضان اسپیشل ڈرامہ چاند تارا میں نظر آئیں گی اس ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں، جبکہ اس ڈرامے کو صائمہ اکرم چوہدری نےتحریر کیا ہے۔

hamza ali abbasi

Ayeza khan