Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کی انٹری

اداکار نے فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کردی
شائع 07 مارچ 2023 10:18pm

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے مشہورزمانہ مزاحیہ فلم سیریز ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار سنجے دت نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔

’ہیرا پھیری‘ سیریز کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں کیا گیا تھا اور شائقین فلم کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سنجے دت نئی فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے اور اب اداکار نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

Sanjay Dutt

hera pheri 3