Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احد رضا میر کے چھوٹے بھائی رمضان اسپیشل ڈرامے سے کریئر کا آغاز کریںگے

اس ڈرامے کی کہانی سائرہ نجیب نے لکھی ہے
شائع 07 مارچ 2023 09:20pm

اداکار احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان رضا میر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں اور بہت جلد رمضان سپیشل میں ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔

عدنان رضا میر نے اپنے والد آصف رضا میر اور بڑے بھائی احد رضا میر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ بہت جلد رمضان اسپیشل ٹی وی ڈرامے“ فیری ٹیل“ میں اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حمزہ سہیل اور سحر خان شامل ہیں جبکہ عدنان رضا میر ان دونوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی سائرہ نجیب نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری علی حسن کریں گے۔

Ahad Raza Mir

Adnan raza mir