Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی والوں!!! اب ریڈیو سننے کیلئے بھی فیس دینی پڑسکتی ہے

ایسی ہی ایک تجویز 11 سال قبل دی گئی تھی، تب کیا ہوا؟
شائع 07 مارچ 2023 09:19pm

سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 500 روپے ”ریڈیو فیس“ لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ایک ذیلی کمیٹی کی طرف سے یہ تجویز مالی بحران سے دوچار ”پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن“ (پی بی سی) یا ریڈیو پاکستان کے لیے سالانہ 15 ارب روپے اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کی غرض سے دی گئی ہے۔

ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینیئر عرفان صدیقی کی زیرصدارت ہوا، جس میں پی بی سی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مشکلات پر بات کی گئی، جو کارپوریشن کو ایک دہائی سے درپیش مالی بحران کے سبب ملازمین کو جھیلنی پڑ رہی ہیں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں لاکھوں گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوتی ہے، چنانچہ توقع ہے کہ فی گاڑی 500 روپے فیس لاگو کرنے سے سالانہ 15 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایسی ہی ایک تجویز 11 سال قبل دی گئی تھی جسے حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔

Radio Pakistan

Karachi Vehicles Registration

Radio Fees

Pakistan Broadcasting Corporation