Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور پاکستانی گانا چوری کیلئے شکریہ

بھارتی گلوکار نے طاہر شاہ کے گانے کو چوری کرلیا
شائع 07 مارچ 2023 07:11pm

بھارت میں پاکستانی گانوں کی نقل تیار کرنا کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں بھی بھارت میں کئی پاکستانی گانوں کی نقل تیار کی جاچکی ہے۔

پاکستانی گانوں کی بھارت میں مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہردورمیں معروف گانے ، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کرلی جاتی ہے۔

اس بار بھارت کے معروف گلوکار جوبن نٹیال اس فہرست کا حصہ بنے ہیں، انہوں نے گلوکار طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ چوری کیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا صارفین کے طنز کا نشانہ بن گئے۔

انسٹاگرام پر بھارتی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں گانے ’آئی ٹو آئی‘ کو جوبن نوٹیال کے گانے ’مست آنکھیں‘ کے ساتھ مکس کرکے پیش کیا جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی کنٹرول نہ کرسکے۔

بھارتی گلوکار نے نہ صرف گانا بلکہ پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے لُکس بھی کاپی کرلئے۔

طاہر شاہ کا یہ گانا سال 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا ۔

Taher Shah