Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم سے ن لیگ کی وکٹ گر گئی، چوہدری ثقلین کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

چوہدری ثقلین کا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
شائع 07 مارچ 2023 07:04pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جہلم سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی۔

عمران خان سے سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ثقلین نے زمان پارک میں ملاقات کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور چوہدری ثقلین کے مابین ملاقات کے دوران فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی شریک تھے۔

چوہدری ثقلین نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے سابق لیگی ایم پی اے کا خیر مقدم کیا۔

pti

PMLN

imran khan