غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کیس میں الیکشن کمیشن کی فریق بننے کی درخواست
الیکشن کمیشن اۤف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ٹرانسفرکیس میں فریق بننے کےلئے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں غلام محمود ڈوگر ٹرانسفرکیس میں فریق بننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو5 رکنی بینچ میں زیرالتواء کیس میں پارٹی بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور صاف شفاف انتخابات کرانا ادارے کی ذمہ داری ہے لیکن افسران کی ری شفلنگ کے بغیرشفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے چیف سیکرٹری کو خطوط لکھے ہیں، جس میں چیف سیکرٹری کو تمام افسران کی ری شفلنگ کا کہا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.