Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان کوسی آئی اے نے وزارت عظمٰی سے ہٹوایا، سابق برطانوی سفیر

عمران خان پاکستان سے ہونے والےامریکی ڈرون حملوں کیخلاف تھے، گریک مرے
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 05:25pm

سابق برطانوی گریک مرے نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو امریکن ایجنسی سی آئی اے نے وزارت عظمیٰ سے ہٹوایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنی ٹویٹ میں سابق برطانوی سفیر گریک مرے نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو امریکن ایجنسی سی آئی اے (CIA) نے وزارت عظمی سے ہٹوایا تھا۔

سابق برطانوی سفیر نے لکھا کہ عمران خان پاکستان سے ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تھے، عمران خان کو ہٹانے کی اتنی بڑی خبر ہونے کے باوجود اسے نمایاں کوریج نہیں ملی، یہ گزشتہ 10 برسوں کی کم زیر بحث رہنے والی خبروں میں سے ایک ہے۔

imran khan

craig murray