Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک دیوالیہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، آصف زرداری

پاگل خان نےپاکستان کا خانہ خراب کردیا ہے،آصف زرداری
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 05:38pm

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، امریکا اور جاپان بھی تو دیوالیہ ہو گئے تھے۔

میلسی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا مشکلات ہمارے گلے پڑیں گی، آج ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، چیزیں مہنگی تو تمہارے زمانےمیں تھی، ہمارے زمانے میں مہنگائی نہیں تھی۔

اس سے قبل وہاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہماری اپنی دھرتی ہے، پیپلزپارٹی کو جب بھی موقع ملا جنوبی پنجاب کا خیال رکھا، ہمارامقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ایک بے وقوف کو لوگوں نے وزیر اعظم بنا دیا تھا، پاگل خان نے پاکستان کا خانہ خراب کردیا ہے، وہ آج بھی سمجھ رہا ہے کہ ون ڈے کھیل رہا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ دیوالیہ ہوگیا دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، امریکا اور جاپان بھی تو دیوالیہ ہوگئے تھے، ہم پاکستان اورعوام کو آگے لے کر چلیں گے، موقع ملے گا تو بلاول اور آصفہ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے، وہ وقت آئے گا فیصلے صرف ہم کریں گے۔

Asif Ali Zardari

Zardari