Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے فیصلہ

مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار
شائع 07 مارچ 2023 03:28pm

حکومت نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا ہے جس کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کیا گیا ہے۔

پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں اس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔

flour mills