Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی گئی

نادرا آفس شملہ پہاڑی سے فلیٹی ہوٹل تک مارچ کیا جاسکتا ہے، عدالت
شائع 07 مارچ 2023 03:13pm

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوارحسین نےدرخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے لاہورمیں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی، اور ریمارکس دیئے کہ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے فلیٹی ہوٹل تک عورت مارچ کیا جاسکتا ہے۔

عورت مارچ کے حق میں درخواست کی سماعت سے جج کی معذرت

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عورت مارچ دوپہر ڈیڑھ بجے سے لے کر شام 6 بجے تک ہوگا، تاہم عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاؤنٹس پر کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہوگا۔

پنجاب حکومت کا عورت مارچ کے شرکاء کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

عدالت نے حکم دیا کہ عورت مارچ میں آئین پاکستان کیخلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے، اور کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

Aurat March 2023