Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب کے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت
شائع 07 مارچ 2023 01:29pm

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے عثمان بزادر کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب کے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔

نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزدار نے سوالنامے کے جوابات نہیں دیے اور تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

نیب پراسکیوٹر کے مطابق جیسے ہی جوابات موصول ہوں گے، حتمی رپورٹ عدالت پیش کردیں گے۔

اس موقع پر عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ عدالت لمبی تاریخ عنایت کردے، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کو اگلے سال کی تاریخ نہ دے دیں۔

عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ پوری فیملی سے متعلق نیب نے جوابات مانگے ہیں، اس کے لئے مہلت دی جائے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا عثمان بزدار کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں؟، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عثمان بزدار کے ورانٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

accountability court

Usman Buzdar

lahore

ex cm punjab

Bail Granted