Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا آج سے ماسٹر ٹریننرز کی ٹریننگ کا آغاز

40 ماسٹر ٹریننرز کو الیکشن کمیشین کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں
شائع 07 مارچ 2023 12:06pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے ماسٹر ٹریننرز کی ٹریننگ کا آج سے آغاز کر دیا، 40 ماسٹر ٹریننرز کو الیکشن کمیشین کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ماسٹر ٹریننرز ٹریننگ حاصل کر کے فیلڈ میں جا کر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو ٹریننگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کر لی جائے گی اور افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو الیکشن کمیشن نے ماسٹر ٹریننرز کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کر لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو الیکشن کمیشن نے ماسٹر ٹریننرز کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کر لی گئی تھی۔

ECP

اسلام آباد

general elections

master trainers