Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے کسی دباؤ میں ہیں، رضا ربانی

کیا پاکستان سامراجی طاقتوں کی فوج کا سہولت کار بننے جا رہا ہے؟
شائع 07 مارچ 2023 12:00am
اے پی پی ٖفائل ٖفوٹو
اے پی پی ٖفائل ٖفوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے اہم قومی اور اسٹریٹجک امور پر خدشات کا اظہار کرتے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان معاملات پر ایوان کو اعتماد میں لیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے میں تاخیر اور چین کے سوا دوست ممالک کی ہچکچاہٹ کے معاملے پرایوان کواعتماد میں لیا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ بظاہرلگ رہا ہے کہ پاکستان کو ایسا کردارادا کرنے پر نرم کیا جا رہا ہے جو اس کے قومی اور اسٹریٹجک مفاد کے خلاف ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ لوگوں کا حق ہے کہ انھیں بتایا جائے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے کسی دباؤ میں ہیں اور کیا ہمارے چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات خطرے میں ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ کیا ہمیں خطے میں ایسا کردار ادا کرنے کو کہا جا رہا ہے جو سامراجی طاقتوں کی فوجی موجودگی میں سہولت کار کا ہوگا لہٰذا سارے معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں بیان دیں۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر کوئی بریفنگ نہیں دی گئی، ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی یا موجودہ حکومت پارلیمنٹ سے آزادی چاہتے ہیں۔

pak china relations

Pakistan foreign policy

Pakistan Security