Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا

فی تولہ سونا ایک لاکھ 98 ہزار روپے پر آگیا
شائع 06 مارچ 2023 09:56pm
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 8 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 8 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2000 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کی کمی سے 1849 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan