Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے خلاف کوئٹہ کے کپتان سرفراز میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

سرفراز کی غیرموجودگی میں عمر اکمل نے وکٹ کیپنگ کے فراض سنبھالے
شائع 06 مارچ 2023 09:35pm
فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 8 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد زخمی ہوکر گراؤنڈ سے چلے گئے۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انجری کا شکار ہوگئے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اپنے ہی کھلاڑی نسیم شاہ کی گیند انگلی پر لگی اور درد کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ وکٹ کیپنگ چھوڑ کر میدان سے باہر گئے۔

سرفراز احمد کی غیر موجودگی میں عمر اکمل نے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیئے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد ان دنوں فارم میں نہیں ہیں، پی ایس ایل ایٹ میں ان کی ٹیم کو کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل چھ میچوں میں شکست ہوچکی ہے۔ اس لئے کراچی کے خلاف میچ انتہائی اہم تھا لیکن انگلی پر گیند لگنے کے بعد سرفراز کو اہم میچ میں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کراچی کے میچ سے قبل اسلام اۤباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی۔ اس میچ میں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام اۤباد نے تین گیندیں قبل حاصل کرلیا تھا۔

Quetta gladiators

karachi kings

PSL 8