Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے برقعے میں فرار کی تصویر پر ریحام خان کی وضاحت

وائرل تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو سوالات اٹھانے پر مجبور کردیا
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 09:27am
تصویر: ٹوئٹر/شیری
تصویر: ٹوئٹر/شیری

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کا چرچہ رہا، اسلام آباد پولیس عدالتی نوٹس لے کر عمران خان کی لاہور کے زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پہنچی، جہاں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انہیں یہ لکھ واپس روانہ کردیا کہ عمران خان دستیاب نہیں۔

حالانکہ کچھ دیر بعد ہی عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے دوران جیل جانے رہنماؤں اور کارکنان سے زمان پارک میں ہی خطاب کیا۔

اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز پر قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا، تو دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ردعمل میں دعویٰ کیا کہ بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ بزدل لیڈر ثابت ہوئے، عمران خان برقعہ پہن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اسی بیان کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی جس میں عمران خان سے مشابہہ ایک شخصت کو برقعہ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ عقب میں پی ٹی آئی کے بینرز بھی موجود ہیں۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ کیا عمران خان واقعی گرفتاری سے بچنے کیلئے برقعہ پہن کر فرار ہوئے؟

اس سوال کا جواب عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دیا۔

ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا، “ مجھے یقین ہے کہ یہ ان کی سب سے چھوٹی بہن ہیں۔ ان میں یقینی طور پر ایک غیر معمولی مشابہت ہے۔“

عمران کی کل چار بہنیں روبینہ خانم، علیمہ خانم، رانی خانم اور عظمیٰ خانم ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ان کی چھوٹی بہن عظمیٰ خانم کی ہے، کیونکہ ان کا چہرہ عمران خان سے بہت ملتا جلتا ہے۔

 عظمیٰ خانم اپنے بیٹے کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
عظمیٰ خانم اپنے بیٹے کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

عظمیٰ خانم لاہور میں رہتی ہیں اور ایک قابل سرجن ہیں۔ جب کہ بڑی بہن روبینہ خانم اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

تصویر کی حقیقت بتانے والی ریحام خان کی شادی 2015 میں عمران خان سے ہوئی تھی۔ تاہم 9 ماہ بھی یہ رشتہ نہ چل سکا۔

ایک صارف نے عطیہ اکرم نے کہا کہ یہ ان کی بہن کی ہی تصویر ہے اور تصویر کافی پرانی ہے۔

جبکہ عمار نعمانی نامی صارف نے ساتھ کھڑے نوجوان کے بارے میں بتایا کہ وہ عظمیٰ کے بیٹے اور عمران خان کے بھانجے شیرشاہ ہیں۔

imran khan

Imran Khan Arrest

Burqa