Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

حج پالیسی 2023 منظور، کتنی فیس ادا کرنی ہوگی

اسلام آباد میں وزیرِخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 07:37pm

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پالیسی کی منظوری دیدی ہے، اس سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیرِخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حج پالیسی کو منظوری دی گئی۔

حج پالیسی کے مطابق پاکستان سے سرکاری پیکج کے تحت حج پر جانے والوں کو ساڑھے گیارہ لاکھ روپے سے زائد فیس ادا کرنا ہوگی۔

ای سی سی اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق حج پالیسی کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ 179,210 ہے، جسے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں کے درمیان 50:50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔

جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں میں سے ہر ایک کا 50 فیصد کوٹہ کفالت سکیم کے لیے مختص کیا جائے گا۔

شمال ریجن سے حج پر 11 لاکھ 75 ہزار روپے، جنوبی ریجن سے حج پر 11 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

اجلاس میں ساتویں خانہ مردم شماری کیلئے 12ارب روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ قومی غربت گریجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب 24 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔

Hajj policy

Hajj 2023

Expense