Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار میں بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے لواحقین ذلیل و خوار

حکومت نے پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کی بیواؤں کو سڑکوں پر رول ڈالا
شائع 06 مارچ 2023 06:13pm

مُودی سرکار میں بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے لواحقین ذلیل و خوار کئے جارہے ہیں۔

2019 میں مودی سرکار کے خود کئے گئے پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جن کے لواحقین کی اب سڑکوں بے حُرمتی کی جارہی ہے۔

پلوامہ حملے میں ہلاک افراد کے ورثا مُودی سرکار کی بے اعتنائی پر غصہ ہیں، مُودی سرکار نے اپنے محسنوں کے ورثا کو جے پورکی سڑکوں پر رول ڈالا۔

پولیس نے پلوامہ حملے میں مرنے والے فوجیوں کی بیواؤں پر شدید تشدد کیا، جس پر ان بیواؤں نے خود سوزی کی دھمکی دے دی۔

راجستھان کے شہر جے پور میں بیواؤں کا احتجاج 5 روز سے جاری ہے۔

ورثا کو نقد رقوم، سرکاری نوکریاں اور گھر دینے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم چار سال گُزرنے کے باوجود حکومتی وعدہ پورا نہ ہوسکا۔

فوجیوں کی بیواؤں نے اتوار کو جے پور میں راجستھان حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے گورنر کلراج مشرا سے اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت بھی مانگی۔

خواتین مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ جب وہ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے ملنے گئیں تو پولیس نے ان پر حملہ کیا۔

خیال رہے کہ مظاہرین اپنے مطالبات کے لیے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں اجازت نہیں دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس والوں نے انہیں مبینہ طور پر مارا پیٹا، اور سڑک پر گھسیٹا۔ تصادم کے دوران کچھ خواتین مظاہرین زخمی ہوئیں جب کہ ان میں سے کچھ بیمار شدید پڑگئیں۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی کیروڈی لال مینا جو پچھلے کچھ دنوں سے شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی ہیں، کہتی ہیں کہ شہیدوں کی بیواؤں کی ’’توہین‘‘ کی گئی ہے۔

مینا نے کہا، ”کل کا واقعہ انتہائی شرمناک تھا۔ شہیدوں کی بیواؤں کی توہین کی گئی۔ گورنر سے ملاقات کے دوران بیواؤں نے اپنے مسائل بتائے جس کے بعد گورنر نے انہیں وزیر اعلیٰ سے ملنے کو کہا۔“

راجستھان کے وزیر پرتاپ کھچاریاواس نے کہا کہ حکومت ڈیوٹی کے دوران اپنی جان گنوانے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔

پرتاپ کھچاریاواس نے کہا، ”ہم شہیدوں کی بیواؤں اور خاندانوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم نے شہداء کے خاندان کو تمام مدد اور پیکیج دیا ہے۔ ہم ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ موجود ہیں۔“

حکومتی اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے راجستھان کے وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس نے کہا ہے کہ پلوامہ کے شہداء کے لواحقین کو ریاستی حکومت پہلے ہی معاوضہ دے چکی ہے۔

پرتاپ سنگھ کھچاریاواس نے کہا، ”انہیں پہلے ہی معاوضہ دیا جا چکا ہے… راجستھان کی حکومت نے انہیں کسی بھی دوسری بی جے پی حکومت کے مقابلے میں بہترین پیکیج دیا ہے۔“

Rajasthan

jaipur

Pulwama Attack

Widow Protest