Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان اور زینب عباس کے چٹکلے نے قہقہے بکھیردیے

وائرل ویڈیو پرشائقین کے دلچسپ تبصرے
شائع 06 مارچ 2023 03:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اورپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پریزینٹر زینب عباس کے درمیان نہایت دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو2 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی تو میچ کے بعد کھلاڑی اور زینب نے اسپورٹس شومیں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران شاداب خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ، ’میری کارکردگی کا میری شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اب پرفارمنس نہیں ہورہی تو نہیں ہورہی ، اب انسان کو شادی بھی نہیں کرنی چاہیے۔‘

ساتھ ہی شاداب نے زینب سے بھی پوچھ لیا کہ آپ کو کیالگتا ہے، آپ نے شادی کی تو پرفارمنس اچھی ہوئی ہے؟۔

جس پر زینب نے فورا جواب دیا کہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ان کی پرفارمنس میں ہر طرح سے بہتری آئی ہے۔

زینب اور شاداب کے چٹکلوں میں پینل کی تیسری رکن عروج ممتاز نے مداخلت کرتے ہوئے یاد دلایا، ’بہنوں اور بھائیوں، یہ کرکٹ شوہے-‘

Pakistan Cricket Team

shadab khan

PSL 8

zainab abbas