Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج شام طلب کرلیا

اجلاس میں اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا
شائع 06 مارچ 2023 03:11pm
اجلاس میں  پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، ذرائع - تصویر/ فیس بُک
اجلاس میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، ذرائع - تصویر/ فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج شام زمان پارک میں طلب کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ممکنہ گرفتاری اور دیگر کیسز سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ساتھ ہی عمران خان پر پیمرا کی جانب سے پابندی سمیت دیگر ایشوز پر اہم مشاورت کی جائے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بدھ کو لاہور میں عوامی ریلی سے متعلق مشاورت کرینگے اور پنجاب اور کے پی کے جلسوں کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

زرائع نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، شیخ رشید اسد قیصر اور دیگر شریک ہوں گے۔

imran khan

lahore

zaman park