Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی انتخابات: الیکشن کمیشن کا فنڈز اور سیکیورٹی کیلئے وفاق سے رابطے کا فیصلہ

اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ
شائع 06 مارچ 2023 02:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے فنڈز اور سیکیورٹی کے لئے وفاق سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور دیگر ونگز کے حکام شریک ہوئے ۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فنڈز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کے لئے وفاق سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن اجلاس کو پنجاب میں انتخابات کے شیڈول پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں 2 صوبوں میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور درکار بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں تاہم گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

punjab kpk election