Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر آباد حملہ کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

عدالت نے وکلاء کو درخواستوں پر دلائل کے لئے 13 مارچ کو طلب کرلیا
شائع 06 مارچ 2023 02:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ڈان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ڈان

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملہ کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے عمران خان پر وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لئے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے، ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو کام سے روکا جائے۔

عدالت کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وکلاء کو درخواستوں پر دلائل کے لئے 13 مارچ کو طلب کرلیا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Wazirabad attack