Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی شریعت کورٹ نے شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سُنادیا

درخواست آرزو فاطمہ کے سابق شوہرنے دائر کی گئی تھی
شائع 06 مارچ 2023 11:43am
ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کرے ،عدالت  - تصویر/ ان اسپلیش
ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کرے ،عدالت - تصویر/ ان اسپلیش

فیڈرل شریعت کورٹ سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

درخواست آرزو فاطمہ کے سابق شوہرعلی اظہر کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پرفیصلہ قائم قام چیف جسٹس سید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل بینچ نے سنایا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کرے، جبکہ ریاست کا یہ اقدام اسلام کے متصادم نہیں ہے۔

عدالت نے علی اظہر کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی، جو سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن 2 اے اور 8 کے خلاف دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج میرج ایکٹ کے تحت شادی کی کم سے کم عمر 18 سال کی سیکشن اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔

CHILD MARRIAGE

Child Marriage Restraint Act