Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجاریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی

عدالت نے جسٹس شاہد کریم کے پاس کیس لگانے کی سفارش کی ہے
شائع 06 مارچ 2023 11:11am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ کے فاضل جج نے راجاریاض کی بطوراپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف کیس کی فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوادی۔

درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے داٸرکی گٸی تھی جس پراظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

سماعت کے دورانفاضل جج نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے جسٹس شاہد کریم کے پاس کیس لگانے کی سفارش کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ہاٸیکورٹ نے راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پراسپیکرکو فیصلہ کرنے کا حکم دیا، اسپیکر نے وجوہات بتاٸے بغیر درخواستیں مسترد کر دیں۔

متن کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو صرف تعداد کی بنیاد پرنہیں بنایا جا سکتا، اس کا کردار اہم ہوتا ہے اور وہ حکومت کے ساتھ مل کر اہم فیصلے کرتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا تعلق پی ٹی آٸی سے ہے مگروہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

pti

PPP

Lahore High Court

Raja Riaz