Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم دن بھر گرم رہنے کی پیشگوئی کردی

بارش سے متعلق بھی محکمہ موسمیات نے وضاحت کردی
شائع 06 مارچ 2023 09:19am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج موسم دن بھر گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ہی آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ رحارت 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے شہر کے شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

karachi