Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ

19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا
شائع 05 مارچ 2023 05:28pm

حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز 20 مارچ سے کرنے کا فیصلہ کرلیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔

حکومت مئ رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کو ایک ارب 15 کروڑ روپے جبکہ عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ غریب طبقے کو گھی پر 100 روپے ، آٹا پر 52 روہے، چینی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے اور چینی 70 روپے فی کلو ملے گی۔

ذرائع کے مطابق عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، عام صارف کو 10 کلو آٹا 648 روپے، گھی 490، چینی 89 روپے فی کلو میسر ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25 ، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف ملے گا، جب کہ چائے پر 100، دودھ پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ملے گی۔

Inflation

Pakistan Inflation

Inflation Crises